یلاریڈی میں فرضی صحافی کی دھوکہ دہی

   

Ferty9 Clinic

غریب خاندان کے سات لاکھ روپئے غبن کرلئے جانے کا انکشاف
یلاریڈی۔ فرضی صحافی بن کر سات لاکھ روپئے کا غبن کرنے کا واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا۔ متاثرہ غریب خاندان کی تفصیلات کے مطابق یلاریڈی منڈل کے علاقہ کٹال سے تعلق رکھنے والے منجولا ، راملو کو دو لڑکیاں ہیں، 2017 میں پیش آئے سڑک حادثہ میں راملو فوت ہوگیا تھا جس کے بعد لنگم پیٹ سے تعلق رکھنے والا سائی کرشنا خود کو صحافی بتاتے ہوئے متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کا یقین دلاتے ہوئے کارروائی کیلئے 70 ہزار روپئے وصول کئے۔ اس کے بعد عرصہ گذر جانے کے بعد حادثہ کا ہرجانہ رقم 12 لاکھ روپئے آنے پر بیوہ خاتون منجولا کو صرف 4 لاکھ روپئے ہی دیئے اور متوفی کی ماں کو بھی صرف ایک لاکھ روپئے دے کر کام ختم کردیا اور باقی رقم سات لاکھ روپئے فرضی صحافی سائی کرشنا خود کھالیا۔ متاثرہ منجولا باقی رقم پوچھنے پرٹال مٹول کررہا تھا۔ ایسے میں متاثرہ خاندان نے اخباری نمائندوں کے سامنے اپنا درد سنایاکہ فرضی صحافی بن کر بھروسہ دلاتے ہوئے انہیں ٹھگ لیا گیا۔ ٹھگ و فرضی صحافی سائی کرشنا متاثرہ خاندان کو ڈرانے بھی لگا کہ اس تعلق سے کسی کو اگر بتایا گیا تو جان سے ماردینے کی دھمکی دی۔ اب فی الوقت فرضی صحافی کاماریڈی میں مقیم ہے۔ اس سے باقی رقم وصول کرنے اور غریب خاندان کو دینے کی اپیل کررہے ہیں۔ پولیس اس معاملہ کی مکمل تحقیقات کرکے فرضی صحافی کو گرفتار کرے اور غریب متاثرہ خاندان کو اس کا حق دلائے۔