یلاریڈی میں قتل وارداتوں کا معمہ حل

   

ملزم کو عدالتی تحویل ، سابقہ قتل میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف
یلاریڈی :۔ گزشتہ ماہ کو یلاریڈی مستقر پر پیش آئے قتل واردات کا معمہ پولیس نے حل کرتے ہوئے دو سال قبل پیش آئے قتل کا معاملہ بھی سامنے آیا ۔ یلاریڈی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مستقر کے رکشہ کالونی سے تعلق رکھنے والا شیخ غازی ، شیخ محبوب نے مل کر مزدوری کا کام کرتے رہتے تھے ۔ 12 جون کو رام مندر کے قریب خالی جگہ پر شراب خوری کی غرض سے گئے ۔ شیخ غازی عرف شیخو شراب نوشی کے بعد دوبارہ شراب منگوانے محبوب کو کہا جس کا انکار کرنے پر دونوں میں جھگڑا شروع ہوا شیخو ہاتھ اُٹھانے پر محبوب برہم ہو کر شیخو پر پتھر سے وار کردیا جس سے نشہ میں دھت شیخو مقام واردات پر ہی ہلاک ہوگیا یہ دیکھ کر محبوب وہاں سے فرار ہوگیا اور پولیس نے مشتبہ موت کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔ سی سی کیمروں و دیگر ثبوتوں کی بنا پر محبوب کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش کرنے پر جرم قبول کیا ۔ شیخو کے قتل کی تفتیش کے دوران دو سال قبل پیش آئے ایک اور قتل کا معاملہ بھی سامنے آیا ۔ سال 2019 میں 18 نومبر کو مستقر کی وینوگوپال سوامی مندر میں محوخواب فقیر نرسملو کو قتل کرنے کا انکشاف کیا گیا ۔ محبوب ایک اور دوست نارائنا کے ساتھ مل کر فقیر نرسملو کے پاس سے 12ہزار روپئے نقد رقم اور سات تولہ چاندی کا زیور سرقہ کر کے اس پر پتھر ڈال کر قتل کر ڈالا تھا ۔ دو قتل وارداتوں کے اصل مجرم محبوب ، نارائنا کو پولیس نے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سشاشنک ریڈی ، سرکل انسپکٹر راج شیکھر ، ایس آئی شویتا ، عثمان اور دوسرے موجود تھے۔