یلاریڈی ۔ سب انسپکٹر مدھوسدھدن ریڈی ، شیوا پرساد کی اطلاع کے مطابق یلاریڈی منڈل کے تماریڈی علاقہ میں پولیس نے تاش کھیلنے والوں پر دھاوا کرتے ہوئے چار افراد راملو ، انجیا ، پوچیا ، ستیہ نارائنا کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے پاس سے 3780 روپئے ضبط کرلئے ۔ اس کے بعد یلاریڈی پولیس سب انسپکٹر مدھو سودھن ریڈی ، شیوا پرساد نے اپنے عملہ کے ساتھ منڈل کے علاقہ ساتولی موضع پر دھاوا کرتے ہوئے تاش کھیل رہے راجو ، سنگیا ، لکشمن ، سرینواس کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے پاس سے 4040 روپئے ضبط کرلئے اور انتباہ دیا کہ تاش کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
