یلاریڈی ۔ 14 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کرنے کا یلاریڈی سب انسپکٹر شیوتا نے انتباہ دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں اب تک 12 کورونا کسیس درج کئے گئے ہیں۔ عوام اس بات کو اچھی طرح ذہن میں رکھیں اور قوانین کی خلاف ورزی کرکے سڑکوں پر آنیوالوں پر مقدمات درج کئے جائیں گے ۔ عوام کی حفاظت کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے پاس سماجی فاصلہ اختیار نہ کرکے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے تین افراد مسٹر پرساد ‘ شیکھر ‘ کشن کو ریاستی حکومت کے جی او 45, 46, 54 سیکشن کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔ اس کے علاوہ یلا ریڈی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 353 بائیک گاڑیوں کو بھی سیز کر دیا گیا ہے ۔ سب انسپکٹر شویتا نے تاجروں سے بھی خواہش کی کہ وہ اپنے گاہکوں کو فاصلہ اختیار کرکے خریداری کرنے کا مشورہ دیں ۔ کورونا وائرس پر قابو پانے اس سے محفوظ رہنے کے لئے ریاستی حکومت جن جن کو قوانین کو نافذ کر رہی ہے اس کے لئے تمام کو عوام کا تعاون ضروری ہے ۔ ورنہ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ یلاریڈی پولیس روزانہ ڈیلی مارکٹ ۔ اسٹیٹ بینک کے پاس عوامی ہجوم کو جمع نہ ہونے دیتے کے مکمل اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے عوام کو گھروں کے اندر ہی رہ کر اپنا مکمل تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔