شاہراہ بند، عوام کو مشکلات ، غیر معمولی بارش کا اثر
یلاریڈی ۔ مستقر کی شاہراہ کے لب سڑک بڑا تالاب مکمل طریقہ سے لبریز ہونے سے شاہراہ پر میدک و حیدرآباد کیلئے راستہ بند کردیا گیا ہے ۔ اب مسافرین کو منڈل لنگم پیٹ کے منگارام وشٹ پلی سنگاریڈی سے ہوکر گذرنا پڑ رہا ہے ۔ جس کیلئے پولیس عہدیداروں کو خدمات انجام دئے گاڑیوں کو رخ موڑنے کی صلاح دینا پڑ رہا ہے ۔ گذشتہ دنوں کی غیر معمولی بھاری بارش نے منڈل یلاریڈی اور دیگر منڈل کی حالات بدل کر رکھ دئے ہیں۔ تمام ندیاں لبریز ہوکر بہہ رہی ہیں ۔ زرعی فصلوں کی تباہی کا تو ابھی شمار کیا جانا ہے جس کا کثرت سے نقصان کا اندازہ ہے ۔ محکمہ آبپاشی عہدیداروں کے مطابق یلاریڈی میں 132.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو اب تک کی تمام بارشوں میں کثرت والی رہی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں 83.8 ملی میٹر ، لنگم پیٹ میں 17.4 ملی میٹر ، گندھاری میں 24.4 ملی میٹر ، تاڑوائی منڈل میں 33.0 ملی میٹر اور منڈل سداشیونگر میں 13.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اس طرح بھاری بارش نے یلاریڈی مستقر کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے ۔ شاہراہ کے بڑے تالاب جو بھر کر بہہ رہا ہے ۔ تمام آمد و رفت کو بند کرکے راستہ بدل دیاگیا ہے ۔ بڑے تالاب کی شاہراہ پر برج کی تعمیرات کا کام بھی روک دیا گیا ہے ۔
