یلاریڈی میں ماہ محرم الحرام کی آمد پر چالیس روزہ محافل کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی /16 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی یکم محرم الحرام تا 10 صفر المظفر تک چالیس روزہ محافل شہدائے کربلا کی یاد میں منعقد کرنے کے سلسلہ میں جمعہ کو بعد نماز عشاء جامع مسجد پر محبان اہل بیت کی جانب سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس میں متفرق محبان اہل بیت کے دولت خانوں پر چالیس دنوں تک شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرکے تلاوت کلام پاک و نعت اور منقبت کی محافل کا انعقاد کرنے کیلئے مشاورت کی گئی واضح رہے کہ یلاریڈی کے مسلمانان محبان اہل بیت ہر سال یکم محرم الحرام سے مسلسل چالیس دنوں تک ان محافل کا اہتمام کرنے آرہے ہیں ۔ پہلی محفل کا انشاء اللہ جامع مسجد سے آغاز عمل میں لایا جائے گا ۔