عوام میں تشویش کی لہر، احتیاطی تدابیر پر زور
یلاریڈی۔ یلاریڈی میں روزانہ بڑھتے کورونا پازیٹیو کیسس سے تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔ 53 افراد کا نمونہ ٹسٹ کیلئے روانہ کرنے پر ان میں 12 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔ ڈاکٹر رویندر موہن نے بتایا کہ یلاریڈی مستقر سے اور 85 نمونوں کا ٹسٹ ہونا باقی ہے جو بھیجے گئے ہیں۔ ان کی رپورٹ ابھی آنا ہے۔ اس طرح ہر روز معائنہ کے بعد کورونا پازیٹیو کیسس میں اضافہ پر مقامی عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ ایسے میں عوام کو کافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے کیونکہ اب کورونا وائرس اپنا دائرہ وسیع کرچکا ہے ججس سے اپنے انپے گھروں سے باہر ہر جگہ خطرہ ہی ہے۔ ہر فرد صرف اشد ضروری کام پر ہی مکمل احتیاط کے ساتھ گھر سے باہر نکلیں ورنہ خطرہ کے منہ میں جاکر بھی محفوظ رہنے کا اندازہ لگانا صرف حماقت ہوگی۔ جتنا ہوسکے خاص کر معمر افراد کو گھر سے کسی کام کیلئے بھی نہیں نکلنا چاہیئے ۔ یلاریڈی کی عوام کو گھریلو احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے خود کو وباء سے محفوظ رکھنے کا اب وقت آچکا ہے۔ ذرا سی بھی لاپرواہی نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہے۔ احتیاطی اقدامات سے متعلق ان دنوں بیزار ہونے کا نہیں ہے کیونکہ زندگی کا یہ اب اٹوٹ حصہ بن گیا ہے۔ بداحتیاطی گھر کے ضعیف افراد اور معصوم بچوں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔