یلاریڈی میں مقبوضہ اراضی کا مشترکہ سروے محکمہ ریوینو، آبپاشی عہدیداران متحرک

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی۔ میونسپل حدود والے ساتولی بیس علاقہ میں سروے نمبر 1293 پر تین ایکر 10 گنٹہ اراضی اور سروے نمبر 1294 میں دو گنٹہ اراضی پوکلا کنٹہ کی کچھ رئیل اسٹیٹ دلالوں نے قبضہ کرکے اسے ہموار کرکے فروخت کرنے کی کوشش کی۔ مقامی لوگوں کی جانب سے آواز بلند کرنے پر محکمہ ریوینو و محکمہ آبپاشی عہدیدار جاگ اٹھے اور ریوینو انسپکٹر محمد، سرویئر ابھیلاش، محکمہ آبپاشی کے اے ای سریکانت، ورک انسپکٹر محمد راشد نے پوکلا کنٹہ کی اراضی کا مشترکہ سروے کیا اور اب تک سروے میں کیا انکشاف ہوا ابھی تک ظاہر نہیں کیا گیا۔ محکمہ آبپاشی کے ایگزیکیٹو انجینئر وینکٹیشورلو، تحصیلدار انجیا سے تفصیلات معلوم کرنے پر کہا کہ سروے رپورٹ آنے کے بعد خاطیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ان قبضہ جات میں مقامی کچھ عہدیدار اور سیاسی قائدین کا ہاتھ ہونے کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ رئیل اسٹیٹ تاجروں کو حوصلہ مقامی کچھ طاقتوں سے ہی مل رہا ہے ورنہ دیکھتے ہی دیکھتے راتوں رات سرکاری اراضی یوں قبضہ کا شکار نہ ہوتی۔ اب مشترکہ سروے رپورٹ کا کیا نتیجہ نکلتا ہے اور پھر کیا کارروائی کی جائے گی انتظار کرکے دیکھنا ہوگا کیونکہ دو محکموں کے ذمہ داروں کا یہ ایک امتحان ہے۔