یلاریڈی میں نعتیہ محفل کا انعقاد

   

یلاریڈی : مستقر کے میناریٹی فنکشن ہال پر جمعرات کو بعد نماز عشاء بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ جناب حافظ محمد عبدالمجید نقشبندی خطیب و امام جامع مسجد کی زیر صدارت نعتیہ محفل کا انعقاد عمل میں آیا ۔ مقامی رحمن برادرس پرنٹنگ پریس کے چھوٹے بھائی جناب عطاء الرحمن مرحوم کے چہلم فاتحہ پر برائے ایصال ثواب نعتیہ محفل کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز جناب سید خلیل اللہ قادری کامل جامعہ نظامیہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جس میں حیدرآباد شہر کے معروف نعت خواں جناب یوسف خان اعجاز نے اپنے مخصوص انداز میں کلام پڑھ کر داد و تحسین حاصل کی اور مقامی نعت خواں جناب محمد اعجاز احمد مسرور ہاشمی ، محمد اکرام علی ، محمد راشد القادری ، محمد سبحان جاوید ، مقبول خان محسن ، محمد صدام ،رئیس الرحمن ، محمد مدثر نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعت کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے سماع باندھ دیا ۔ محفل کی نظامت جناب خواجہ قطب الدین صابر گلشن نائب قاضی نے انجام دی ۔ اس موقع پر مرحوم کے برادرس جناب عبید الرحمن ، عزیز الرحمن اور فرزندان اشفاق الرحمن ، پرویز الرحمن ، محمد ریاض خان ، سید سعید نے تمام نعت خواہ حضرات اور شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔ جناب حافظ محمد عبدالمجید نقشبندی نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ۔ محفل رات دیگر گئے محمد اکرم علی کے سلام پر اختتام کو پہنچی ۔