یلاریڈی میں نماز عید سادگی اور خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کی گئی

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی۔ مستقر پر جمعہ کے دن نماز عیدالفطر کا تمام مساجد پر اہتمام کرتے ہوئے خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کی گئی۔ جامع مسجد پر صبح 6:15 بجے نماز کا اہتمام رہا اور امامت و خطابت کے فرائض حافظ محمد عبدالمجید نقشبندی نے انجام دیئے۔ مسجد عثمانیہ میں بھی صبح 6:15 بجے نماز عیدالفطر ادا کی گئی۔ امامت و خطابت کے فرائض مفتی محمد معراج القادری نے انجام دیئے۔ مسجد کریمیہ میں نماز عیدالفطر صبح 6:20 بجے ادا کی گئی۔ امامت و خطابت کے فرائض حافظ محمد احمد اللہ نے انجام دیئے۔ مسجد رفیعہ سلطانہ میں صبح 6:30 بجے نماز عیدالفطر ادا کی گئی۔ امامت و خطابت کے فرائض قاری سید خلیل اللہ قادری نے انجام دیئے۔ مسجد ہاوزنگ بورڈ میں صبح 6:30 بجے نماز عیدالفطر ادا کی گئی۔ امامت و خطابت کے فرائض حافظ محمد محمود الرحمن نے ادا کئے۔ اس طرح عید گاہ پر حکومت کی جانب سے عید کی نماز کی وباء کے سبب اجازت نہ دیئے جانے پر مستر کی تمام مساجد میں عید کی نماز کا علی الصبح ہی اہتمام کرتے ہوئے مسلمانوں کو قریبی مساجد میں ہی نماز عیدالفطر ادا کرنے کو کہا گا اور تمام مساجد میں مسلمانوں نے خشوع و خضوع کے ساتھ نماز ادا کی۔ تمام مساجد پر کورونا وباء کے خاتمہ کیلئے اور بیت المقدس پر دشمنوں کے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کی خاطر رقت انگیز دعائیں کی گئیں۔ وباء کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ایک دوسرے کو صرف زبانی مبارکباد دیتے ہوئے دیکھے گئے۔