یلاریڈی۔/8 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منصف مجسٹریٹ کورٹ میں وکلاء کے بار اسوسی ایشن نے کورٹ میں وکلاء کے بار اسوسی ایشن ارکان نے کورٹ احاطہ میں مختلف ججوں کو تہنیت پیش کی۔ جس میں یلاریڈی کو رٹ کی جج کماری ہریکا گوڑ، حیدرآباد کے ایل بی نگر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سنتوش کمار اور ان ہی دنوں جونیر سیول جج کی حیثیت سے منتخب ہونے والی پدما سائی سری کو عدالت کے وکلاء نے تہنیتی تقریب منعقد کرکے شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد دی۔ اس موقع پر وکلاء میں بار اسوسی ایشن صدر سریکانت، پدما پنڈری، سرینواس، ستیش کمار، ڈی ایس پی سرینواسلو، سرکل انسپکٹر سرینواس، سب انسپکٹر گنیش، لنگم پیٹ سب انسپکٹر سریکانت، منڈل ناگی ریڈی پیٹ سب انسپکٹر انجینلو اور عدالت کا عملہ موجود تھا۔