یلاریڈی /25 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر میں ریاست بھر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مختلف حساس علاقوں میں مرکزی سی آر پی ایف پولیس ٹیموں نے گشت کرکے انتخابات کو پرامن طریقہ سے انعقاد کرنے کا پیغام دیا۔ یلاریڈی ڈی ایس پی سرینواسلو کی زیر قیادت سی آر پی ایف پولیس نے جامع مسجد علاقہ سے گاندھی چوک ، بس اسٹانڈ سے ہوتے ہوئے امبیڈکر چوراستہ تک فلیگ مارچ کیاگیا ۔ اس موقع پر انہو ںنے مزید کہا کہ سی آر پی ایف پولیس کا اس طرح فلیگ مارچ کا مقصد صرف اور صرف اسمبلی انتخابات کو پرامن بنانا ہے اور فلیگ مارچ شورش پیدا کرنے والے عناصر کیلئے ایک طرح کا انتباہ بھی ہے اور عوام کو تحفظ کا احساس دلانا بھی ایک مقصد ہے ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر سرینواس ، سب انسپکٹر گنیش ، اے ایس آئی مجیب الدین صدیقی اور عملہ موجود تھا ۔
چیف منسٹر 30 اکٹوبر کو بانسواڑہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے
کاماریڈی :25؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو 30 ؍ اکتوبر کے روز بانسواڑہ میں انتخابی جلسہ سے مخاطب کریں گے ۔ بی آرایس پارٹی کے ذرائع کے اطلاع کے بموجب چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو بی آرایس امیدار اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی کے انتخابی جلسہ سے مخاطب کریں گے ۔ پوچارام سرینواس ریڈی نے چیف منسٹر کے جلسہ گاہ کے میدان کا دورہ کیا چیف منسٹر ویکلی مارکٹ کے علاقہ میں جلسہ عام سے مخاطب کریں گے ۔