یلاریڈی 22؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر کے علاقہ گاندھی نگر سے تعلق رکھنے والا نوجوان 28 سالہ وجئے کمار ‘ خاندانی جھگڑوں سے تنگ آ کر پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق وجئے کمار بیوی سے جھگڑا کرنے پر میکے چلی گئی جس سے دلبرداشتہ ہو کر گھر پر ہی پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سب انسپکٹر شویتا نے مزید بتایا کہ پولیس نے مقام واردات پہنچ کر نعش کا معائنہ کیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔ متوفی کو بیوہ کے علاوہ دو بچے ہیں ۔ منڈل سداشیوانگر مستقر پر ضعیف العمر شخص تالاب میں گر کر خودکشی کرلی ۔ سب انسپکٹر مسٹر نریش کی تفصیلات کے مطابق منڈل رام ریڈی کے او ایل وائی سے تعلق رکھنے والا 72 سالہ نارائنا ‘ تین سال سے علالت پر بیزار ہو کر سدا شیوا نگر کے قدیم تالاب میں کود کر خودکشی کرلی ۔ متوفی کی بیوی انجیوا کی شکایت پر پولیس مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کر رہی ہے ۔ متوفی کو دو لڑکے ایک لڑکی ہے ۔