یلاریڈی میں پہاڈ کی چوٹی پر چیتا نمودار

   

یلاریڈی /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی محکمہ جنگلات رینج حدود میں چیتا غیر معمولی ہلچل مچا رکھی ہے ۔ مواضعات کی عوام میں ہر روز خوف کا عالم ہے ۔ آئے دن گائے ، بکریوں ، پالتو جانوروں پر چیتا کے حملہ کے سبب عوام میں ڈر بیٹھ گیا ہے ۔ ایک تو مالی نقصان ہو رہا ہے دوسری طرف عوام کو اپنی جان کی پڑی ہے ۔ یلاریڈی کے ایپل واڑہ میں پہاڑ کے ایک پتھر پلی چٹان پر چیتا کو بیٹھا دیکھ کر موضع کی عوام گھبرا گئے ۔ چار دن قبل ہی پوچیا نامی شخص کے دو بیلوں پر چیتا نے حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا ۔ اب صبح صبح پہاڑ پر بیٹھا نظر آنے پر عوام نے لاٹھیاں وغیرہ لئے اسے بگھانے نکل پڑے لیکن یہ تب تک جنگلات میں چلا گیا ۔ محکمہ جنگلات عہدیداروں کو اطلاع دی گئی جس کے بعد عہدیداروں نے آکر معائنہ کیا اور اسے پکڑنے کیلئے پنجہ لگانے کا تیقن دیا ۔