یلاریڈی میں ڈینگو کی دہشت ،دواخانوں میں جگہ نہیں

   

Ferty9 Clinic

ایک دن میں 9 مریضوں کو وبائی بخار کی شناخت ، جنگی خطوط پر طبی اقدامات ناگزیر

یلاریڈی ۔ ڈینگو کی وباء نے یلاریڈی اور اس تمام مواضعات و منڈلوں میں خطرہ کی گھنٹی بجادی ہے ۔ معصوم ، جوان ، بوڑھے تمام عمر کے افراد اس ڈینگو کا شکار ہو رہے ہیں ۔ ہر گھر میں ڈینگو کے مریض ہونے پر حالات تشویشناک نظر آرہے ہیں ۔ بخار ، بدن درد ، کھانسی پر عوام مارے خوف کے سرکاری و خانگی دواخانوں کو دوڑ لگا رہے ہیں ۔ جس سے تمام دواخانے ڈینگو کے مریضؤں سے فی الوقت مکمل ہوچکے ہیں ۔ جس سے خانگی دواخانوں کی چاندی ہو رہی ہے ۔ یلاریڈی میں ایک ہی دن میں 9 ڈینگو کے مریض درج کئے گئے ۔ ڈینگو کے زیادہ تر واقعات سردرد ، چکر ، بدن درد ، کمر درد جیسی علامتوں سے طبی ذمہ دار ڈینگو قرار دینے میں بھی شبہ کر رہے ہیں ۔ موسمی اس مرض نے عوام کو خوف کے حوالے کر رکھا ہے ۔ مواضعات و منڈلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے مختلف امراض عوام کو پریشان کر رکھا ہے ۔ غریب عوام مقروض ہوکر ہزاروں روپیہ صحت پر خرچ کرنے پر مجبور ہے ۔ ضلعی طبی عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ ڈینگو جیسی خطرناک بیماری کو پھیلنے سے روکنے کیلئے جنگی خطوط پر اقدامات ضروری ہے ۔ طبی کیمپوں کا انعقاد عمل میں لائے اور پنچایت و میونسپل ذمہ دار صفائی کا مکمل انتظام کرنے صد فی صد اقدامات کریں۔ ورنہ ڈینگو ہر گھر تک رسائی کرکے کہرام مچاسکتا ہے۔ عوام بھی صفائی کیلئے مکمل خیال رکھیں ۔