یلاریڈی ۔ 24؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل کے حاجی پور علاقہ شیوار میں کار نے بائیک کو ٹکر دینے پر ایک شخص شدید زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق یلاریڈی منڈل کے جانکم پلی موضع سے تعلق رکھنے والا سرینواس اپنی بائیک پر ہفتہ کی رات کو گھر سے نکلا ‘ جس کو یلاریڈی سے کاماریڈی کی طرف جا رہی کار نے حاجی پور شیوار پر بائیک کو ٹکر دے دی ۔ جس سے بائیک پر سوار سرینواس اور پدماوتی زخمی ہوگئے ۔ انہیں سرکاری دواخانہ یلاریڈی میں منتقل کیا گیا ۔ شدید زخمی سرینواس کو کارماریڈی دواخانہ یفر کیا گیا۔ بائیک کو ٹکر دینے کے بعد کارنکل رفو چکر ہو رہی تھی لیکن تانڈا کی عوام نے اس کا تعاقب کر کے سنگارم کے قریب کار کا ٹائر پھٹ نے سے روک دی گئی ۔ کار میں آر ڈی او یلاریڈی اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر سفر کرنے کی اطلاعات ہیں۔ متاثرین نے الزام لگایا کہ پولیس اسٹیشن میں حادثہ کی شکایت کرنے جانے پر درخواست لینے سے انکار کیا گیا ۔ سب انسپکٹر شریمتی سے اس تعلق سے دریافت کرنے پر انہوں نے شکایت درج نہ کئے جانے کی بات کہی ۔ تعجب ہے کہ حادثوں میں عہدیداروں کا بھی کیا خوب رعب ہوتا ہے ۔