یلاریڈی میں کانگریس ارکان کی ٹی آر ایس میں شمولیت

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی ۔ مستقر پر ایم ایل اے کیمپ َآفس پر آج منڈل کے سومیرگڈھ تانڈا سے تعلق رکھنے والے کانگریس ارکان نے رکن اسمبلی مسٹر سریندر کی موجودگی میں ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ ریاستی سرکار کے عوامی فلاحی اسکیمات سے متاثر ہوکر کانگریس ارکان نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ رکن اسمبلی نے ارکان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں شامل کیا ۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا ، منڈل ٹی ار یس پارٹی صدر جلندھر ریڈی ، نرسملو ، نرہری کونسلر ، نیلاکنٹم رامو ، سائلو ، قائدین میں کشن ، رامیا، محمد عمران ، ساجد بیگ ، شیخ مجیب الدین ، محمد شریف ، شراون کمار ، ستیش ، عبدالوہاب اور دوسرے موجود تھے ۔