یلاریڈی۔/11ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)یلاریڈی مستقرپر تحصیل آفس کے روبرو شاہراہ پر کانگریس قائدین نے ریاستی حکومت کو کسانوں سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا منظم کیا۔ اس موقع پر سڑک پر پکوا ن کرکے دوپہر کا کھانا تمام قائدین نے کسانوں کے ساتھ مل کر کھایا۔ اس موقع پر کانگریس قائد مسٹر سبھاش ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں سے کئے وعدے پورے کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے۔ آج تک کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا گیا اور نہ انہیں وقت پر زرعی کھاد سربراہ کی جارہی ہے۔ دوسری مرتبہ اقتدار میں آکر بھی ٹی آر ایس حکومت اپنے وعدے پورے نہ کرنا عوام کے ساتھ کھلے عام دھوکہ بتایا۔ فوری تمام وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کیا ورنہ بڑے پیمانہ پر احتجاج بلند کرنے کا انتباہ دیا۔ اس موقع پر جمنا راتھوڑ، راج داس، مادھوی، فتح الدین، محمد فاروق، بالراج گوڑ، نرسملو ، اوشا گوڑ، حفیظ، شریف، منوہر ریڈی، نرسمہا ریڈی اور دوسرے موجود تھے۔