یلاریڈی میں کانگریس قائدین کی گرفتاری و رہائی

   

گوداوری آبی احتجاج پر پہنچنے سے پولیس نے روک دیا

یلاریڈی۔/14 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرانہیتا چیوڑلہ 22 واں پیاکیج بھوم پلی کے پاس ہونے والے گوداوری آبی احتجاج سابق ریاستی وزیر جناب محمد علی شبیر کی زیر صدارت شرکت کیلئے یلاریڈی سے جانے والے کانگریس قائدین کو صبح پانچ بجے ہی گھروں سے غیر قانونی طریقہ سے گرفتار کرکے مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ 22 ویں پیاکیج کے ذریعہ پوچارم پراجکٹ کو گوداوری آب سے لبریز کرتے ہوئے کسانوں کو زرعی آب سربراہ کرنے کے مطالبہ پر ناجائز طریقہ سے گرفتاری کی کانگریس قائدین مذمت کی۔ کسانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر حکومت نے بدلہ لینے والا رویہ اختیار کرکے مخالف کسان پالیسی کو ظاہر کرری ہے۔ گرفتار کئے گئے قائدین میں نائب صدر منڈل پریشد مسٹر نرسمہلو، سابق زیڈ پی ٹی سی مسٹر شیخ غیاث الدین، کانگریس ٹاؤن پارٹی صدر مسٹر عبدالحفیظ ، مسٹر بالراج گوڑ مسٹر چرینجیلو ، مسٹر ودیا ساگر شامل ہیں۔ بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔ یلاریڈی کانگریس انچارج سبھاش ریڈی اپنے پارٹی قائدین کے ساتھ پولیس کو چکمہ دے کر بھوم پلی تالاب کو پہنچ گئے۔ پراجکٹ کا معائنہ کرنے جانے والے کانگریسیوں کو گرفتار کرنا حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ سبھاش ریڈی نے کہا کہ پراجکٹ پر خامیوں کو پوشیدہ رکھنے کے لئے حکومت نے یہ گرفتاری کا فیصلہ کیا جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔ کروڑوں روپئے خرچ کرتے ہوئے کروڑ ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے کا وعدہ وفانہ ہونا عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔ حکومت سے انہوں نے جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ورنہ بڑے پیمانے پر احتجاج کا انتباہ دیا۔ اس موقع پر کانگریس قائدین موجود تھے۔