یلاریڈی میں کتوں کی کثرت سے نجات دلانے کونسلروں کی آر ڈی او سے درخواست

   

یلاریڈی /26 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی میونسپل کے تمام وارڈوں میں کتوں اور بندروں کی کثرت سے عوام کا جینا محال ہوچکا ہے کہہ کر میونسپل کونسلروں نے مل کر آر ڈی او سرینواس نائیک کو یادداشت پیش کرکے جلد از جلد ان سے نجات دلانے کی خواہش کی ۔ واضح رہے کہ آئے دن تمام علاقوں کی عوام چھوٹے بڑے افراد پر کتے اور بندر حملہ کرکے غیر معمولی خوف زدہ کر رہے ہیں ۔ کرانہ سامان ، ترکاری ، فروٹ ، گاڑیوں پر لے جانا خطرہ سے خالی نہیں ہے ۔ بندر نے گاڑیوں پر ٹوٹ پڑ رہے ہیں ۔ کتوں کی بھی غیر معمولی کثرت سے معصوم بچوں کا اسکولوں کو جانا گھر کے باہر کھیل کود کرنا خطرناک ہوگیا ہے ۔ جس سے عوام میں روزآنہ خوف کا عالم ہے ۔ راتوں میں کتوں کی زور دار آوازیں عوام کو چین سے سونے نہیں دے رہے ہیں۔ ہر کالونی و محلہ میں کتوں کی کثرت سے عوام کی آمد و رفت مشکل ہوگئی ہے ۔ کب کونسا کتا ان پر حملہ کر دے پتہ نہیںچلتا جس سے عوام میونسپل ذمہ دراوں کو آئے دن شکایتیں کرنے ان سے نجات دلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ عوام اس قدر کتوں اور بندروں سے پریشان ہیں کہ وہ دن دور نہیں کہ عوام ان سے نجات کیلئے یہاں پر احتجاج بلند کریں گے ۔ اس موقع پر کوسلروں میں پدما ، سریکانت ، بھودیوی ، سرینواس ، کنٹھم ، بالامنی ، وجئے لکشمی، تروپتی ، چوچیا ، مہیشوری ودیا ساگر اور دیگر موجود تھے۔