یلاریڈی میں گھر گھر جاکر شادی مبارک چیکس تقسیم

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی۔/11 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے شادی مبارک اور کلیان لکشمی چیکس مستحقین کے گھر گھرجاکر تقسیم کئے۔ انہوں نے اس موقع پر مستقر کی نئی آبادی، رکشہ کالونی، انعامدار محلہ ، ہاوزنگ بورڈ کا دورہ کرتے ہوئے شادی مبارک کے چیکس تقسیم کئے۔ مستقر پر جملہ 16 اور لنگم پیٹ میں ایک گنڈی ماسانی پیٹ میں تین چیکس جس کی جملہ رقم 19 لاکھ 27ہزار 320 ہے تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ تلنگانہ سرکار غریب خاندانوں کو شادی کیلئے امداد کرنے کا مثالی کام انجام دے رہی ہے۔ ہر غریب کو سرکاری اسکیمات سے استفادہ کرنے کو کہا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین میں مسٹر ستیم ، نرسملو، دامودر، شیخ مجیب الدین، محمد عبدالرفیق، محمد یوسف علی اور دوسرے موجود تھے۔