یلاریڈی 24۔ اکٹوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی میونسپل چیرمین پدما سریکانت نے کانگریس پارٹی قائدین سائی بابا ،ودیاساگر، شیخ غیاث الدین ،ونود گوڑ ، سرینواس ، نیلا کنٹھم، تروپتی، پوچیا، محمد سخاوت علی، شیخ مجیب الدین ، محمد امتیاز ، سید غفار ، محمد عبدالرفیق ، محمد اظہر صدیقی قادری کیساتھ ملکرحکومت کیجانب سے غریب مستحق خاندانوں کو منظور کردہ شادی مبارک و کلیان لکشمی کے امدادی چیکس گھر گھر جاکر تقسیم کئے اور عوامی مسائیل دریافت کرتے ہوئے میونسپل چیرمین سریکانت نے کہا کہ ریاستی حکومت غریب خاندانوں کو فلاحی اسکیمات کے ذریعہ ترقی دینے ہمیشہ کوشاں ہے کانگریس اپنے دوراقتدار ریاست بھر تمام مستحق ہر طبقہ کے غریب خاندان کو فلاحی اسکیمات سے راحت دیگی۔ یلاریڈی میونسپل کے حدود میں کسی مستحق غریب کو حکومت کی اسکیم سے محروم نہیں رکھا جائیگا اور بہت جلد میونسپل کے تمام وارڈوں میں ترقیاتی ضروری کام بھی آغاز کئے جائیں گے ۔