امرت اسکیم کا سنگ بنیاد، رکن اسمبلی مدن موہن راؤ کا خطاب
یلاریڈی 27۔ اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی میونسپل آفس احاطہ میں رکن اسمبلی مدن موہن راؤ کے ہاتھوں 35 کروڑ روپئے کی لاگت سے عوام کو شفاف پینے کا پانی سربراہ کرنے کی اسکیم امرت 2.0 کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر رکن اسمبلی مدن موہن راؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ امرت آبی اسکیم کے تحت میونسپل حدود میں پینے کے پانی کو سربراہ کرنے کیلئے 4 ELSR واٹر ٹینک کے ذریعہ 47۔ کیلو میٹر تک پائپ لائن نصب کرکے ہر گھر کو نل کا کنکشن دیاجائیگا۔ جس سے میونسپل حدود عوام کو پینے کا شفاف پانی میسر رہیگا۔ کانگریس کی حکومت تشکیل پانے کے بعد یلاریڈی میونسپل کو ہی کثرت سے ترقیاتی فنڈ منظور کیا گیا ہے جس میں منی ٹینک بنڈ۔ بچوں کی تفریح کیلئے پارک۔ ڈبل بیڈ روم مکانات۔ سی سی روڈ۔ ڈرین لائن کے کام انجام دیا جارہاہے۔ اس کے علاوہ منی ٹینک بنڈ پر یلاریڈی حلقہ اسمبلی میں آغاز سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی کے مجسمہ بھی نصب کرتے ان کی خدمات کو اعتراف کیا جائیگا اس موقع پر سابق زیڈ پی ٹی سی، شیخ غیاث الدین، سابق میونسپل چیرمین ستیہ نارائینا، سائی بابا، ونودگوڑ، سید عارف، تروپتی، کونسلر سریکانت، رکن معاون شیخ مجیب الدین، میونسپل کمشنر سری ہری راجو، تحصیلدار مہیندر کمار اور دوسرے موجود تھے۔