یلاریڈی میں 40لاکھ روپئے سے سی سی روڈ کے کام کا آغاز

   

یلاریڈی : مستقر پر عرصہ دراز کے بعد اہم سڑکو ں کو سی سی روڈ میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔ گاندھی چوک علاقہ سے سومار پیٹ کے گورنمنٹ ہائی اسکول گک سی سی روڈ کی تعمیرات کیلئے 40لاکھ روپئے کا فنڈ منظور کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل ڈرین لائن کا کام مکمل کرنے کیلئے میونسپل چیرمین کے ہاتھو ں تعمیراتی کام کا افتتاح کیا گیا ۔ گاندھی چوک سات نمبر وارڈ سے سی سی روڈ مارکٹ تا جامع مسجد اور سومار پیٹ روڈ پر واقع گورنمنٹ ہائی اسکول تک ڈالی جائے گی ۔ گذشتہ 50سال سے یہ سڑک عوام کیلئے تکلیف والی راہ تھی ۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر جگجیون ، کونسلر پدما سریکانت ، نیلا کنٹھم ، تروپتی ، محمد عمران ساجد ، رکن معاون شیخ مجیب الدین ، قائدین میں رامیا ، راجو ، اروند گوڑ ، گنگا دھر ، لکشمن ، پوچیا اور دوسرے موجود تھے ۔