کانگریس قائدین کا احتجاجی مظاہرہ اور تحصیلدار کو یادداشت
گمبھی راوپیٹ :یلاریڈی پیٹ صدر منڈل کانگریس ڈومتی نرسیا نے کہا کہ منڈل کانگریس پارٹی اس وقت تک اپنی احتجاجی لڑائی لڑے گی جب تک راجننہ سرسلہ ضلع کے یلاریڈی پیٹ منڈل میں سرکاری طور پر ڈگری کالج کی منظوری نہیں مل جاتی۔ اس سلسلے میں آج کانگریس کی جانب سے راچرلا گولاپلی بس اسٹانڈ تا یلاریڈی پیٹ تحصیل آفس کے دفتر تک ایک پد یاترا نکالی گئی جو تحصیل آفس پہنچ کر نائب تحصیلدار جینت کمار کو ایک تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے ڈگری کالج کے قیام کا مطالبہ کیا ، پدا یاترا کا افتتاح ضلع کانگریس پارٹی سرسلہ کے صدر ناگولا ستیہ نارائن گوڑا نے راچرلا گولاپلی میں کیا، اس موقع پرانھوں نے احتجاجی پد یاترا کو مخاطب کرتے ہوئے ضلع صدر ٹی آر ایس ٹی آگیا پر الزام عائد کیا کہ وہ یلاریڈی پیٹ میں سرکاری ڈگری کالج کی منظوری میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ ضلعی صدر ٹی آر ایس کی اس حرکت کوغیر منصفانہ قرار دیا اور کہا کہ حلقہ سے نمائندگی کرنے والے وزیرڈگری کالج کی منظوری میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن مقامی قائدین غلط باور کرتے ہوئے رکاوٹیں ڈال رہے ہیں اور طلباء کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں، اس احتجاجی دھرنے میں کانگریس پارٹی قائدین سرینواس، جلگام پروین، حمید الدین خالد، ضلع کانگریس نائب صدر شیخ غوث سکریٹریز لنگم گوڑ، گریدھر ریڈی، بھوپتی بلاک کانگریس صدر سدی لکشماریڈی، ضلع اقلیتی سیل کے صدر حسین ضلع کسان سیل کے نائب صدور سرینواس ریڈی، او راما ریڈی، او راؤنڈا جی ڈنڈو سرینواس، مملا کشن سری پورم، مہیندر سودی ، راجندر، سمندر لنگا پور ایم پی ٹی سی پارساراملو، گروراپو راملو ریڈی مالا ستیہ نارائنا بوچا گوڑ، گاؤس نیالپلی سرینواسا چاری، گنڈلا سرینواس بوداوت بھاسکر ، بھوکیانی ایم پی نارائنا ریڈی سری پورم سری دیو پال کرشنا دیو پال ، دیو پال کرشنا دیو پال ، دیو پال دیو پلے سری پورم سری دیو پال سری پورم مدھو اور دیگر نے شرکت کی۔