منصف مجسٹریٹ کورٹ کماری ہریکا کی شرکت
یلاریڈی ۔ 10 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں عالمی یوم خواتین کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ پرنسپال ڈاکٹر پراوین کمار کی زیر صدارت منعقدہ اس پروگرام میں مقامی جونیر سیول جج و منصف مجسٹریٹ کماری ہریکا نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپال نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کو تمام شعبوں میں ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ دور حال میں خواتین بھی آگے بڑھتے ترقی کی منزلیں طے کررہی ہیں۔ منصف مجسٹریٹ ہریکا نے اپنے خطاب میں خواتین کے خلاف کئے جانے والے تشدد پر دفعات کی تشریح کرکے سماج میں خواتین ہی خود کا تحفظ کرنے کی صلاح دی۔ خاص کر لڑکیوں کو مسابقتی امتحانات میں اپنا آئیڈیل بناتی آگے بڑھ نے مشورہ دیا۔ اس موقع پر خاتون لکچرارس نے مختلف بہادر خواتین کا نام لئے۔ ان کے کارناموں کو بیان کیا۔ اس موقع پر پرنسپال و منصف مجسٹریٹ کے ہاتھوں طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر کالج سپرنٹنڈنٹ وسنتا لکشمی، لکچرارس میں فرید الدین۔ پربھاکر راؤ، کے گنگا ریڈی، سدھو راج، کرشنا پرساد، ونئے کمار، ششی دھر، سنتوش، چندرا کانت، کرن کمار، راما کرشنا، موہن، علی چاؤش اور دوسرے موجود تھے۔