عوام کی تشویش میں اضافہ ، ہر حال احتیاط ضروری
یلاریڈی : ڈیویژن کے مختلف منڈلوں میں کورونا متاثرین کا روز بہ روز اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ اموات کا سلسلہ بھی طول پکڑتا جارہا ہے جس سے عوام میں تشویش بڑھتی جارہی ہے ۔ منڈل سدا شیو نگر کے دھرما راؤ پیٹ میں 55سالہ کشٹوار ۔ کورونا سے متاثر ہرکر فوت ہوگئی ۔ ان دنوں ہی اسے کورونا مثبت رہا تھا اور سانس لینے میں دشواری تھی جس پر کاماریڈی منتقل کررہے تھے کہ دم توڑ دیا ۔ منڈل مستقر کے 66سالہ باگیا کورونا سے فوت ہوا ۔ محمد نگر علاقہ کا 65سالہ شخص بھی کورونا سے متاثر ہونے پر نظام آباد منتقل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران فوت ہوا ۔ منڈل تاڑوائی کے علاقہ سنگھو جی واڑی سے تعلق رکھنے والا 42 سالہ فیلڈ اسسٹنٹ وجیندر راؤ بخار آنے پر معائنہ کروایا اور رپورٹ مثبت آنے کے بعد علاج کیلئے حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں ہی اسے نے دم توڑ دیا ۔ یلاریڈی دواخانہ میں معائنہ کے دوران 25 افراد متاثر رہے تو ایرہ پہاڑ میں 18رام ریڈی منڈل میں 26 ، سدا شیو نگر میں 20افراد ، ناگی ریڈی پیٹ میں 10 ، متمال میں 16 ، لنگم پیٹ سے 5 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ۔ اس طرح وباء کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ روز بڑھتے واقعات سے عوام میں غیر معمولی خوف کا ماحول گرم ہوچکا ہے ۔ پھر بھی ہر حال میں صرف احتیاط ہی بیحد ضروری ہے ۔