دو افراد فوت ۔ وبا کو روکنے کی مہم کا سلسلہ جاری
یلاریڈی ۔ ڈیویژن کے منڈلوں میں جملہ 35 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے جس میں یلاریڈی دواخانہ میں 32 کا معائنہ کرنے پر 5 افراد متاثر رہے ۔ گندھاری میں 20 کا معائنہ ایک متاثر ، متمال میں 24 کا معائنہ کوئی متاثر نہیں ، تاڑوائی کے ایریہ پہاڑ میں 35 کا معائنہ 3 افراد متاثر ، رام ریڈی میں 25 کا معائنہ ایک متاثر، راجم پیٹ میں 34 کا معائنہ چار متاثر ، سدا شیونگر میں 52 کا معائنہ چار متاثر ، منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں 36 کا معائنہ 10 افراد متاثر ، لنگم پیٹ میں 28 کا معائنہ 5 متاثر ، اوتنور میں 36 کا معائنہ کرنے پر 2 افراد کورونا کا شکار رہے اس کے علاوہ منڈل تاڑوائی کے برہمنا پلی علاقہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد کورونا سے فوت ہوگئے ۔ موضع سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ ستیووا کورونا سے متاثر ہو کر نظام آباد میں علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ 50 سالہ لکشماریڈی بھی کورونا سے متاثر ہو کر کاماریڈی میں زیرعلاج تھا وہاں سے نظام آباد منتقل کیا گیا وہاں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ اس طرح یلاریڈی ڈیویژن میں 35 افراد وبا سے متاثر رہے تو دو افراد فوت ہوگئے ۔ طبی عملہ ، مواضعات میں گھر گھر جاکر عوام سے وبا کے بارے میں شعور دلارہے ہیں اور متاثرہ افراد کو حوصلہ دیتے انہیں مختلف مشورے دے رہے ہیں ۔ ہر موضع میں مقامی سرپنچ کے ساتھ مل کر ANM ہیلت ورکرس ، طبی عملہ ، آشا ورکرس وبا کے روک تھام کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ عوام کو مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی شدید ضرورت ہے ۔
