یلاریڈی کورنٹائن سنٹر پر تمام تر سہولتیں

   

ڈی ایس پی میونسپل چیرمین ، کمشنر ، تحصیلدار کی تنقیح

یلاریڈی ۔ یلاریڈی مستقر پر ماڈل اسکول میں قائم کئے گئے کورنٹائن سنٹر کا ڈی ایس پی مسٹر شاشنک ریڈی ، میونسپل چیرمین مسٹر ستیہ نارائنا ، کمشنر مسٹر محمد قمر احمد ، تحصیلدار مسٹر سرینواس راؤ نے مل کر تنقیح کی ۔ اس موقع پر ان عہدیداروں نے کہا کہ کورنٹائن سنٹر پر تمام تر سہولتیں کورونا متاثرین کیلئے رکھی گئیں ہیںاور سرکاری دواخانہ میں آئیسولیشن سنٹر کا بھی قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جہاں کورونا متاثرین کو اگر کوئی مشکل ہوتو آئیسولیشن سنٹر پر علاج کیا جائے گا ۔ یلاریڈئ دواخانہ سے 72 مزید نمونہ معائنہ کیلئے روانہ کئے گئے ہیں ۔ ڈاکٹر رویندرا موہن نے بتایا کہ متاثرین سے رابطہ کرنے والوں سے نمونے حاصل کرکے حیدرآباد کو بھیجے گئے ہیں ۔ منڈل یلاریڈی کے علاوہ لنگم پیٹ میں بھی کورونا کی تعداد سات تک پہونچ چکی ہے ۔ جس میں چھ افراد مستقر کے ہیں تو ایک فرد بھوانی پیٹ سے پازیٹیو پایا گیا ۔ منڈل رام ریڈی کے پوسائی پیٹ علاقہ میں چار افراد کو پازیٹیو رہا ۔ ڈاکٹر مسٹر شاہد علی نے بتایا کہ علاقہ کے آٹھ افراد کا معائنہ کرنے پر اس میں چار متاثر نکلے ۔ ان تمام بھکنور کے ساؤتھ کیمپس کو منتقل کرکے علاج کیا جارہا ہے ۔ اس طرح یلاریڈی ڈیویژن کے مختلف منڈلوں پر کورنا کی تعداد بڑھتے رہنا تشویش سے کم نہیں ۔ ہر فرد کو احتیاط کے ساتھ رہنے کی ضرورت ہے ۔ غفلت کبھی بھی مصیبت میں بدل سکتی ہے ۔