یلاریڈی :کورونا سے ایک ہی خاندان کے تین افراد فوت

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی : مستقر پر مشہور و معروف تاجر گھرانے کے ایک ہی خاندان سے تین افراد کورونا کا شکار ہوکر فوت ہوگئے ۔ مستقر سے تعلق رکھنے والے 75 سالہ کنچرلال وینکٹ راملو 12 مئی کو کورونا سے فوت ہوگئے اور اسی دن ان کی بڑی بہن 80 سالہ سوشیلا کورونا کا شکار ہوکر صحتیاب ہونے کے بعد فوت ہوگئیں۔ وینکٹ راملو کی بیوی 65 سالہ سروجنا کورونا سے متاثر ہونے سے حیدرآباد میں علاج کے دوران فوت ہوگئیں، اسی طرح پندرہ دنوں میں ایک ہی خاندان سے تین افرادکورونا کا شکار ہوکر فوت ہوجانے پر مستقرمیں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ دوسری لہر میں اموات کا غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آنے پر عوام میں خوف کا عالم ہے ۔