یلاریڈی کو ترقی یافتہ بنانے کا عزم

   

لنگم پیٹ میں بس اسٹانڈ کا افتتاح، رکن اسمبلی سریندر کا خطاب
یلاریڈی ۔ 12 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ یلاریڈی کو ترقی دینے کے مقصد کے ساتھ کام کرنے کا رکن اسمبلی سریندر نے عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے لنگم پیٹ مستقر کے آر ٹی سی بس اسٹانڈ کو 56 لاکھ، 66 ہزار روپے کی لاگت سے کشادہ کرنے تزئین نو کرنے افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کے مختلف منڈلوں میں عرصہ دراز سے زیر التواء ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے حلقہ میں ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ گزشتہ کی حکومتوں کی لاپرواہی سے آر ٹی سی بس اسٹانڈ خستہ حال کو پہنچ چکا تھا اور مواضعات خاص کر پسماندگی کا شکار تھے لیکن گزشتہ چار سال میں حلقہ کو 100 کروڑ روپے سے ترقی کی سمت گامزن کیا جارہا ہے۔ صرف گزشتہ ماہ ہی دس کروڑ روپے کی لاگت سے شاہراہوں کو ترقی دی گئی بتایا۔ منڈل لنگم پیٹ مستقر پر بہت جلد دس کروڑ روپے سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔ آر ٹی سی بس اسٹانڈ کو مزید 46 لاکھ روپے منظور کئے جانے کی بات بتائی اور آر ٹی سی بس اسٹانڈ احاطہ میں شائنگ کامپلکس کی تعمیرات کے لئے بھی فنڈ منظور کرنے کا محکمہ چیرمین باجی ریڈی گووردھن نے تیقن دیا ہے۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے منظور 6 لاکھ 57 ہزار روپے کے امدادی چیکس 25 افراد متاثرین میں تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایم پی پی غریب النساء بیگم، زیڈ پی ٹی سی سری لتا، سرپنچ لاونیا، رمیش، سرینواس، فتح الدین، راجیا، صادق دوسرے موجود تھے۔