یلاریڈی ۔ 16 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی کی HMY شاہراہ پر سڑک کے کنارے لگائے جانے والے کیلومیٹر کی نشاندہی کرنے والے پتھروں پر دو کیلومیٹر کی جگہ 23 کیلومیٹر تحریر کردیا گیاہے ۔ یلاریڈی مستقر کے بڑے تالاب سے بس اسٹانڈ تک جس کا فاصلہ صرف دو کیلومیٹر کا ہے لیکن نیشنل ہائی وے اتھاریٹی ذمہ داروں نے غلطی سے 23 کیلومیٹر تحریر کردیا ہے اور اس کے بعد کے ایک میٹر کے پتھر پر 24 کیلومیٹر تحریر کردیا گیاہے جس سے شاہراہ سے گذرنے والی گاڑیوں اور مسافرین کو کیلومیٹر سے متعلق غلط جانکاری حاصل ہورہی ہے جس کو فوری نکال کر درست کرنا بیحد ضروری ہے ورنہ چھوٹی سی غلطی سے شاہراہ سے گذرنے والی قومی سطح کی گاڑیوں کو طرح طرح کی مشکلات درپیش ہوں گی اور مقامی گاڑی رانوں کو بھی غلط فاصلہ سے مشکلات پیش آسکتی ہیں ۔ اس طرح کے ذمہ داروں کی طرف سے غلطیوں پر مقامی عوام نے تعجب کا اظہار کیا ہے ۔