یلاریڈی /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ایمپلائیز سرویس اسوسی ایشن MESA کی جانب سے یلاریڈئ کی تمام مساجد پر روزہ داروں کیلئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈیویژن صدر محمد عبدالمقیط صدیقی اور ڈیویژن ورکنگ صدر و ضلع سکریٹری محمد یونس سلیم ، نائب صدر محمد عتیق اللہ ، محمد اشفاق علی ، محمد نصیر ، ڈیویژن جنرل سکریٹری ، غلام شاکر ، محمد داکر نے مسجد عثمانیہ میں روزہ داروں کا استقبال کرنے افطار پارٹی میں مدعو کیا اور مسلم میناریٹی ملازمین یونین کی جانب سے اس طرح کی افطار پارٹی کو خوش آئند بتایا ۔ خطیب و امام مسجد ہزارہ محمد معراج قادری رضوی نے افطار سے قبل عالم اسلام میں امن و امان کیلئے رقت انگیز دعا کی ۔ بعد ازاں تمام نے مل کر افطار کیا ۔ افطار پارٹی میں سینکڑوں مسلمانوں نے شرکت کی ۔ جس کا MESA اسوسی ایشن ملازمین نے شکریہ ادا کیا ۔