یلاریڈی۔ 17 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی کے حاجی پور علاقہ کی سیوالال مندر میں 14 جون کی رات دیر گئے سرقہ کرنے والے سارق کو پولیس نے گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا۔ سب انسپکٹر مہیش کی تفصیلات کے مطابق رام پور موضع سے تعلق رکھنے والا پال نامی شخص مندر میں قفل شکنی کرکے ہونڈی میں سے نقد رقم کا سرقہ کرلیا تھا۔ تانڈا میں موجود سی سی کیمروں کی مدد سے سارق کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ یلاریڈی منصف مجسٹریٹ کورٹ حدود میں سرقہ مقدمہ میں ریمانڈ ایک خاتون عدالت میں پیشی کو غیر حاضر رہنے پر خاتون کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے پر پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا۔ مقدمات میں ملوث افراد کورٹ کو پیشی کے لئے حاضر نہ ہونے پر منصف مجسٹریٹ انہیں غیر ضمانتی وارنٹ کرکے ریمانڈ پر بھیج رہے ہیں۔