قدیم خستہ حال مکانات کا انہدام، پوچارم لبریز
یلاریڈی ۔ یلاریڈی ڈیویژن کے تمام منڈیوں میں گزشتہ چار دنوں سے ہو رہی موسلادھار بارش نے آبی ذخائر لبریز کردیا ہے۔ کئی مواضعات کے جانے والے راستے بند ہوگئے ہیں اور کئی علاقوں میں قدیم مکانات گرچکے ہیں۔ مستقر پر میونسپل ذمہ داروں نے خستہ و بوسیدہ مکانات کو خطرہ محسوس کرکے منہدم کردیا۔ یلاریڈی کا کلیانی پراجکٹ آبی سطح مکمل کرنے سے ایک گیٹ کھول دیا گیا ہے۔ عوام کو نشیبی علاقوں سے دور رہنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ پوچارم پراجکٹ لبریز ہوکر بہنے سے منجیراندی بھی تیز رفتار میں ہے جس سے ناگی ریڈی پیٹ، یلاریڈی، نظام ساگر کی عوام کو چوکس رہنے کو کہا گیا۔ یلاریڈی محکمہ آبپاشی ڈی ای ای وینکٹیشورلو اور ڈی ایس پی شاشنک ریڈی، تحصیلدار ناگی ریڈی پیٹ سعید احمد مسرور نے پوچارم پراجکٹ کا دورہ کرکے معائنہ کیا۔ پوچارم کا آب منجیرا ندی سے ہوکے نظام ساگر پہنچ رہا ہے ایسے میں نشیبی علاقوں سے عوام اور پالتو جانوروں کو دور رہنے کا مشورہ دیا۔ پراجکٹ کی آبی سطح 23 فیٹ مکمل ہوچکی ہے اور 3,144 کیوسک آب ان فلو آرہا ہے۔ پراجکٹ میں تقریباً دو ٹی ایم سی کے قریب آبی ذخیرہ ہے۔ یلاریڈی کے کلیانی پراجکٹ بھی اپنی آبی سطح مکمل کرلیا ہے۔ پراجکٹ میں کثرت سے بارش کا ان فلو آرہا ہے۔ جس پر عہدیداروں نے اس کا ایک گیٹ کھول کر 125 کیوسک آب منجیرا میں چھوڑ دیا۔ اے ای شیوا پرساد نے مزید بتایا کہ کلیانی پراجکٹ میں 232 کیوبک آرہا ہے اور 198 کیوسک آب نظام ساگر کی بڑی کنال میں اور 125 کیوسک آب منجیرا ندی میں چھوڑا جارہا ہے۔ گزشتہ تین روز سے موسلادھار بارش نے آبی ذخائر تمام کی صورتحال بدل کر رکھ دیا ہے۔ ڈیویژن کے تمام منڈیوں میں سب سے زیادہ بارش منڈل گندھاری میں ریکارڈ کی گئی۔ جو 83.0 ملی میٹر ہے۔ منڈل تاڑوائی میں 44.3 ملی میٹر، رام ریڈی منڈل میں 44.3 ملی میٹر، سداشیو نگر منڈل میں 51.0 ملی میٹر، لنگم پیٹ میں 23.5 ملی میٹر، ناگی ریڈی پیٹ میں 50.0 ملی میٹر راجم پیٹ میں 39.3 ملی میٹر اور یلاریڈی منڈل میں 40.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس سے تمام کنٹہ تالاب لبریز ہوکر بہہ رہے ہیں۔