یلاریڈی ۔ ڈیویژن کے تمام منڈلوں میں تلنگانہ ریاست کے قیام والے دن کا انعقاد عمل میں لائے تمام سرکاری دفاتر پر صبح مختلف اوقات قومی پرچم لہراتے قومی ترانہ پڑھا گیا ۔ اس موقع پر مستقر کی عدالت پر منصف مجسٹریٹ شریمتی انیتا نے قومی پرچم لہرایا اور قومی ترانہ گنگنایا میونسپل آفس پر چیرمین ستیہ نارائنا نے تحصیل آفس پر تحصیلدار سوامی نے ڈیویژن آفس پر آر ڈی او سرینواس نے پولیس ڈیویژن آفس پر ڈی ایس پی شاشنک ریڈی نے سرکل آفس پر سرکل انسپکٹر راج شیکھر نے محکمہ زراعت پر آفیسر سنتوش اے ایم سی آفس پر چیرمین رادھا نے محکمہ تعلیمات پر ایم ای او وینکٹیشم محکمہ آبپاشی پر وینکٹیشورلو نے زرعی سوسائٹی آفس پر چیرمین نرسملو نے کانگریس پارٹی آفس پر منڈل پارٹی صدر جناردھن ریڈی نے قومی پرچم لہراتے ہوئے ترانہ پڑھا ۔ تقاریب کے موقع پر سماجی فاصلہ برقار رکھا گیا ۔ تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر قائدین میں ایم پی پی مادھوی ، نرسمہلو نیلاکنٹم سائیلو ، راجو ، رامیا، محمد عمران ساجد بیگ ، شیخ مجیب الدین ، محمد شریف اور دوسرے موجود تھے ۔