یلاریڈی کے جدید بس اسٹیشن کا 24 جون کو افتتاح

   

ریاستی وزیر پونم پربھاکر کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت
یلاریڈی /22 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر پر قدیم و مخدوش آر ٹی سی بس اسٹانڈ کو منہدم کرکے اسی جلگہ خوبصورت بنیادی سہولتوں سے لیس آر ٹی سی بس اسٹیشن کی جدید عمارت کی تعمیرات مکمل کرلی گئی ہے ۔ جس کا افتتاح 24 جون کو مقرر کیاگیا ہے۔ جس میں رکن اسمبلی مدن موہن راؤ اور مہمان خصوصی ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کی عوام کو بہتر بس اسٹیشن کی سہولت ملنے جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ یلاریڈی آر ٹی سی بس اسٹیشن کا سنگ بنیاد گذشتہ حکومت نے رکھا تھا اور نصف عمارت بھی اسی حکمرانی میں مکمل کرلی گئی تھی اور اب کانگریس حکومت میں اسے مکمل کرنے افتتاح کیا جارہا ہے ۔ جو مقامی و دوسرے مقامات کے عوام کیلئے ایک خوش آئند بات ہے۔ کیونکہ ایک طویل عرصہ سے سفر کرنے والے مسافرین کو بے شمار مشکلات کا سامنا رہا تھا اور بسوں کیلئے انتظار کرنا تک محال رہا کرتا تھا لیکن آج یہ دشواریوں کا سلسلہ ختم ہونے کو ہے اور عوام کیلئے ایک جدید بنیادی سہولتوں کے ساتھ آرام وہ آر ٹی سی بس اسٹانڈ افتتاح کیلئے تیار کھڑا ہے ۔