یلاریڈی /6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی ، لنگم پیٹ کی شاہراہ پر موجود درگاہ کے قریب لب سڑک ساگوان کے درختوں کو ناجائز طریقہ سے کاٹ کر صفایا ہو رہا ہے ۔ پھر بھی محکمہ صحراء عہدیداروں کو کوئی خبر نہیں ۔ اس طرح لکشمی پور تا منگارم کے درمیان سڑک کے کنارے والے ساگوان کے درختوں کا نام و نشان نہیں ہے ۔ عوام کا الزام ہے کہ دس تا پندرہ دنوں میں تقریباً 50 سے زائد درختوں کو صاف کردیاگیا ہے ۔ پھر بھی متعلقہ عہدیداروں کی نظراندازی کو کیا سمجھیں ۔ محکمہ صحراء کے عہدیدار روزانہ شاہراہ سے گذرتے رہتے ہیں لیکن انہیں اس اسمگلنگ کا کوئی پتہ نہیں ۔ جو کسی تعجب سے کم نہیں ہے ۔ درختوں کے غائب ہونے کا شور جب کچھ زیادہ ہوتو برائے نام ایک دو افراد کے علاقہ کا شور جب کچھ زیادہ ہوتو برائے نام ایک دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ذمہ داری ختم کرتے ہیں ۔ ایک طرف ریاستی حکومت ہریتاہارم کے نام پر نرسریوں میں کروڑوں روپئے صرف کرکے پودوں کی افزائش کرکے شجرکاری کر رہی ہے اور جنگلات سے درخت غائب ہو رہے ہیں ۔ کچھ عہدیداروں کی لاپرواہی و غیر ذمہ داری سے قدیم درخت جنگل سے غائب ہو رہے ہیں ۔ کچھ ماہ قبل ہی لکشمی پور جنگل سے درختوں کو کاٹے جانے پر نچلی سطح کے عملہ پر کارروائی کرکے ذمہ داری مکمل کرلی گئی ۔ اگر اسی طرح سلسلہ چلتا رہا تو جنگلات صرف تصویروں میں رہ جائے گا اور ہریتا ہارم پروگرام کا اصل مقصد دم توڑ دے گا ۔
