یلاریڈی کے جویلرس شاپس رضاکارانہ لاک ڈاؤن

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی۔ یلاریڈی مستقر کے جویلرس مالکان نے کورونا کے بڑھتے قدم کو مدنظر رکھتے ہوئے 10 جولائی تا 21 جولائی رضاکارانہ طور پر لاک ڈاؤن رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر مسرور جویلرس مالک مسٹر اعجاز احمد مسرور ہاشمی نے مزید کہا کہ رضاکارانہ لاک ڈاؤن کا گاہکوں سے تعاون کرنے کو کہا اور عوام کووباء سے محفوظ رہنے کیلئے جویلرس اسوسی ایشن نے متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے 12 دنوں کا لاک ڈاؤن رکھنے کا فیصلہ کیا۔ عوام کو بھی بلا وجہ گھروں سے نہ نکلنے کی صلاح دی۔ اس موقع پر یلاریڈی مستقر کے مختلف جویلرس کے مالکان موجود تھے۔