یلاریڈی کے دفاتر اور عوام میں سانیٹائزر بوتلیں تقسیم

   

یلاریڈی یکم / مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی حلقہ انچارج کانگریس قائد مسٹر سبھاش ریڈی نے مقامی سرکاری دفاتروں اور مقامی عوام میں 500 سانیٹائزرس کی بوتلیں تقسیم کیں ۔ انہوں نے کورونا وباء سے محفوظ رہنے کیلئے اپنے ٹرسٹ کی جانب سے مفت صفائی کی بوتلیں اور ماسک تقسیم کرتے ہوئے عوام کو احتیاط سے رہنے کی صلاح دی ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی مسٹر اوشا گوڑ ، نائب صدر منڈل پریشد مسٹر نرسملو سرپنچ مسٹر سرینواس ریڈی ، کانگریس قائدین میں مسٹر جناردھن ریڈی ، بالراج گوڑ ، بی راملو ، ودیا ساگر ،ت روپتی ، پوچیا ، گویند ،ع بدالحفیظ ، راملو ، سریندر ، کاشی رام ، یونس اور دوسرے موجود تھے ۔