یلاریڈی کے طلباء مہاراشٹرا سے پیدل پہنچے

   

یلاریڈی۔/16 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل کے موضع اڑوی لنگال سے تعلق رکھنے والے تین طلباء مہاراشٹرا سے پیدل سفر کرکے اپنے آبائی علاقہ کو پہنچے۔ موضع اڑوی لنگال کے وینو، لکی ، اُجوالا تینوں طلباء مہاراشٹرا کے امراوتی میں بی ایس سی ڈگری سال اول پڑھ رہے ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے کالج بند رہنے پر ایک ماہ تک وہاں پر رہے لیکن رقم ختم ہونے پر 30 اپریل کو اپنے گھر کو جانے نکل پڑے ۔ ایوت محل سے ہوکر ہائی وے پر پیدل تلنگانہ سرحد میں چار دن میں پہنچے ۔ سرحد پر موجود پولیس عہدیداروں نے عادل آباد تک لاری میں بٹھاکر روانہ کیا۔ پھر وہاں سے پیدل ہفتہ پہلے اپنے آبائی موضع پہنچ گئے ۔ اس طرح لاک ڈاؤن میں غیر معمولی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں اس کا کسی ذمہ داروں کو احساس تک نہیں ہے۔ قوانین لاگو کرنے والوں کو عوام کیلئے موثر اقدامات کرنے کی بھی فکر ہونی چاہیئے۔ صرف اعلانات سے کئی زندگیوں کو خطرہ ہوسکتا ہے جس کی ہماری حکومتوں کو کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔