یلاریڈی کے مختلف علاقوں میں دھان خریدی مراکز کا افتتاح

   

یلاریڈی /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی زرعی سوسائٹی چیرمین اگولا نرسملو نے آج گنڈی ماسانی پیٹ ، لنگاریڈی پیٹ ، لکشماپور ، اڑوی لنگال ، علاقوں میں دھان خریدی سنٹروں کا افتتاح کیا اور کسانوں کو اپنی فصلوں کو سنٹروں پر لاکر فروخت کرنے کی صلاح دی اور دلالوں سے دور رہنے کو کہا ۔ اس موقع پر پرشانت گوڑ ، سوریہ پرکاش ، بالراج ، پولیا ، نرسملو ، سایا گوڑ ، شراون کمار ، پرتاپ ریڈی ، رویندر گوڑ ، اے ای او ستیش کمار ، سی ای او وشواناتھم ، ستیہ نارائنا ، ملیا ، پربھو داں و دیگر موجود تھے ۔
گجویل میں معذورین میں مفت بس پاس کی اجرائی
گجویل /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر گجویل کے علاوہ مواضعات سری گیری پلی راما ساگر اور موضع وڈے پلی سے تعلق رکھنے والے کل ملاکر 57 جسمانی معزورین کو آج گجویل پر گنا پروسیس ڈپو کے احاطہ میں محکمہ آر ٹی سی کی جانب سے منطور شدہ مفت بس پاسوں کو گجویل پر گنا پورسیس ڈپو منیجر سوریکھا کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر متعلقہ مواضعات کے سرپنچ کے علاوہ ڈپو عملہ موجود تھا ۔