یلاریڈی /11 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی حلقہ کو درپیش اہم مسائل کو حل کرنے کیلئے رکن اسمبلی مدن موہن راؤ نے کلکٹر آشش سانگوان سے خواہش کی اور یادداشت حوالے کے مختلف مسائل سے واقف کروایا ۔ رکن اسمبلی نے ضلع کلکٹر سے یلاریڈی کے مسائل سے متعلق تفصیلات بتاتے ہو کہا کہ گذشتہ چھ ماہ سے عدم ادا گرام پنچایت ایم پی ڈبلیو کی تنخواہیں ڈی ایم ایف ٹی سے ادا کرنے کا مشورہ دیا ۔ اسکولوں میں مڈ ڈے میلس تیار کرنے والے مزدوروں کو بھی ان کی اجرت ادا کرنے کا کام شروع کرنے کو کہا ۔ یلاریڈی میں خالی راشن ڈیلروں کو بھرتی کرنے اور کسانوں کے اراضی مسائل حل کرنے کی خواہش کی ۔ حلقہ کے آٹھ منڈلوں کے تحصیل افس میں آر آئی جونئیر اسٹسٹنٹ سرویور کو مقرر کرنے اور ضروری مقامات پر 11KV برقی لائن کی تبدیلی کا آغاز کرنے پر بقی مسائل کو مستقل حل کرنے برقی ٹرانسفارمرس کی مرمت کیلئے دس دن کا عرصہ لگ رہا ہے جس سے فصل سوکھ جارہی ہے اس کا بھی حل کرنے کی خواہش کی ۔