یلاریڈی۔10 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر تین غیر میونسپل وارڈ مسلم یوتھ حضرات نے للاک ڈائون سے پریشان غریب مزدور پیشہ عوام کو دال، چاول ، تیل، ترکاریوں کی کٹس بناکر ان کے گھروں تک پہنچایا۔ مقامی سب انسپکٹر شویتا کے ہاتھوں سے بھی غریب افراد کو اناج تقسیم کیا۔ اس موقع پر مسلم نوجوانوں میں محمد عمران ساجد بیگ، محمد شریف، عبود بن سعید عرف جاوید، خالد بن حسین، محمد افتخار الدین، شیخ مجیب الدین، محمد مبین، انیس بن سعید اور دوسرے موجود تھے۔ اس موقع پر یلاریڈی آر ڈی او مسٹر دیویندر ریڈی بھی موجود تھے۔ خیال غرباء کرنے کا اس سے بہترین موقع اور نہیں۔ اہل خیر اپنے اپنے علاقوں کے غریبوں کا خیال کرکے انسانی ہمدردی کا ثبوت دیں تاکہ کسی غریب کا گھر مایوس نہ رہے۔