یلاریڈی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مالتمیدہ گیٹ کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک فرد ہلاک ہوگیا اور ایک شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق پرکاشم ضلع سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ ملکاارجن اور منڈل کے مالتمیدہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے نرسملو کے ساتھ بائیک گاڑی پر گوپال پیٹ سے مالتمیدہ کیلئے نکلے ان کی بائیک مالتمیدہ گیٹ کے پاس کھڑی ہوئی لاری کو پیچھے سے ٹکر دے دی ۔ جس سے اس حادثہ میں بائیک چلا رہے ملکاارجن مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ نرسملو شدید زخمی ہونے سے ہوش کھو بیٹھا ۔ اطلاع ملتے ہی منڈل سب انسپکٹر انجینیلو مقام حادثہ پہونچکر میدک کے دواخانہ کو منتقل کیا ۔
٭٭ منڈل سداشیونگر کے بھوم پلی علاقہ میں گندھاری ، بانسواڑہ ، شاہراہ پر چاول کی لاری بے قابو ہوکر پلاٹ گئی ۔ اس حادثہ میں کوئی زخمی نہ ہوا ۔ راشن کے چاول لیکر مہاراشٹرا کے علاقے دیگلور کو جاری لاری درمیانی راستہ میں بے قابو ہوکر پلاٹ گئی ۔ اس لاری میں 32 کنٹل چاول
PDS
چاول ہونے کا انکشاف کیا گیا ۔
DCSO
راج شیکھر نے بتایا کہ سب انسپکٹر شیکھر ٹریفک کو مشکل نہ ہونے دینے کیلئے ضروری اقدامات کئے ۔ مواضعات میں راشن کے چاول ارزاں قیمتوں میں حاصل کرکے دوسرے ریاستوں کو منتقل کر رہے ہے ں۔ اس موقع پر گردوار سرینواس ریڈی ، سیول سپلائی عملہ موجود تھا ۔ چاول کی کالا بازاری کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔
٭٭ منڈل سداشیوپیٹ نگرکے اڈلور یلاریڈی علاقہ شیوار پر ندی میں پھنس گئے دو افراد کو مقامی لوگوں نے بچالیا ۔ کاماریڈی کے اڈلور علاقہ سے تعلق رکھنے والے اڈلور علاقہ سے منڈل سداشیونگر کے موضع اڈلور یلاریڈی کو دواوں ایک بائیک گاڑی پر مزدوری کے کام کیلئے نکلے ۔ راستہ میں ندی لبریز ہوکر بہہ رہی تھی جس پر سے دونوں ندی میں پھنس گئے ۔ جس کو دیکھ کر مقامی افراد نے ٹراکٹر کے ذریعہ ان دونوں کو اور بائیک گاڑی کو ندی سے نکالا ۔ جس سے دو افراد کی زندگی بچ گئی ۔
