یلاریڈی۔ ہر روز یلاریڈی ڈیویژن کے تمام منڈلوں میں کورونا پازیٹیو کا یوں اضافہ ہوتے رہنا کسی لمحہ فکر سے کم نہیں لیکن اس کی نہ عوام کو کوئی فکر ہے اور نہ حکومت کو کوئی پرواہ ہے۔ منڈل لنگ پیٹ میں اور پانچ افراد پازیٹیو درج ہوئے۔ منڈل کے مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے 34 افراد کا معائنہ کرنے پر بھوانی پیٹ میں ایک اور لنگم پلی میں چار افراد متاثر رہے۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں سات افراد پازیٹیو رہے۔ 55 افراد کا ڈاکٹر نندیتا معائنہ کرنے پر ان میں تانڈور میں دو گوپال پیٹ تین، مالتمیہ میں 2۔ دوافراد پازیٹیو پائے گئے۔ ان افراد کو ہوم کورنٹائن رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ یلاریڈی کے متمال
PHC
پر 56 افراد کا معائنہ کرنے کے بعد ایک فرد متاثر ہونے کا انکشاف ہوا۔ منڈل تاڑوائی میں چار افراد، ایرہ پہاڑ PHC
میں 33 افراد کا ٹسٹ کئے جانے پر چار افراد متاثر پائے گئے۔ جن میں شٹیال کے دو افراد تاڑوائی کے دو افراد شامل ہیں۔ منڈل سدا شیو نگر کے اوٹنور
PHC
پر 64 افراد کا معائنہ کرنے پر 10 افراد کورونا سے متاثر رہے جس میں اوٹنور کے چار افراد، رام ریڈی کے دو افراد، کاماریڈی کے دو نظام آباد کے دو افراد شامل ہیں۔ ڈاکٹر ادریس غوری کے مطابق جکیریال کے ایک فرد اور کاماریڈی کے دو افراد کو کورونا کا شکار رہے۔ اس طرح روزانہ بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں۔ مگر حکومت کی بے حسی عوام کی لاپرواہی کا سلسلہ جاری ہے۔