یلاریڈی ۔ یلاریڈی ڈیویژن کے مختلف منڈلوں میں کورونا مثبت افراد کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ یلاریڈی سرکاری دواخانہ میں 40 افراد مثبت ۔ منڈل لنگم پیٹ میں 35 افراد کا معائنہ کرنے پر 13 افراد متاثر پائے گئے۔ منڈل تاڑوائی کے ایرہ پہاڑ پی ایچ سی میں 34 افراد کا کورونا معائنہ کرنے پر 18 افراد متاثر رہے اور 185 افراد کو ویکسن دی گئی۔ منڈل سداشیو نگر میں 94 افراد کا معائنہ کرنے پر 10 افراد متاثر ہے۔ اوٹنور میں 85 افراد کا معائنہ کرنے پر 22 افراد متاثر ہے۔ راجم پیٹ میں 55 افراد کا معائنہ کرنے پر 7 افراد کورونا سے متاثر ہے۔
ہائی ویز کے کاموں میں سست روی، عوام کو مشکلات
مکتھل ۔ مستقر مکتھل ٹاؤن میں رائچور حیدرآباد قومی متاثرہ کی توسیع کا کام پچھلے کئی دن سے جاری ہے جس کی وجہ سے سڑکوں کی کھدوائی اور سڑک پر ایک حصہ میں کنکر اور دوسری طرف خستہ ہال سڑک سے عوام اور گاڑیوں کو زبردست دشواری پیش آرہی ہے اور سڑک کا یہ کام انتہائی سست روی کے ساتھ جاری ہے۔ عوام کے ایک بڑے طبقہ نے متعلقہ رکن اسمبلی اور نیشنل ہائی وے حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ سڑک کی توسیع کے ان کاموں میں تیزی اور سرعت پیدا کرتے ہوئے جلد از جلد تکمیل کے ذریعہ عوامی مشکلات اور راہ گیروں کی ان تکالیف کو دور کرے۔