گذشتہ دو دنوں سے متاثرین کی تعدادمیں کمی ، دو افراد فوت
یلاریڈی ۔ ڈیویژن کے تمام منڈلوں پر کورونا متاثرین کی تعداد گذشتہ دو دنوں سے کمی رہ رہی ہے ۔ اموات میں بھی کسی قدرے کمی ہوئی ہے ۔ اس طرح احتیاطی سلسلہ اور کچھ دن چلتا رہا تو وباء کے اثرات کو کم کیاجا سکتا ہے ۔ یلاریڈی کے سرکاری دواخانہ میں 36 افرادکا معائنہ پر 6 افراد کو متاثر پایا گیا ۔ تاڑوائی کے ایرہ پہاڑ PHC پر 40 افراد کا معائنہ کرنے پر8 متاثر رہے ۔ سداشیونگر میں 21 کا معائنہ کرنے پر 7 متاثر رہے ۔ ناگی ریڈی پیٹ میں 21 کا معائنہ کرنے پر 5 افراد متاثر رہے ۔ متمال میں 55 افراد کا معائنہ کرنے پر 2 افراد متاثر رہے ۔ اوتنور میں 39 افراد کا معائنہ کرنے پر 7 متاثر پائے گئے۔ ناگی ریڈی پیٹ میں 60 سالہ ایک ضعیف خاتون کورونا سے فوت ہوگئی ۔ افراد خاندان والے آخری رسومات ادائیگی کیلئے نہ آنے پر سنیتا ریڈی سرپنچ نے پنچایتی عملہ کی مدد سے آخری رسومات ادا کی ۔ منڈل راجم پیٹ کے شیر شنکر تانڈا سرپنچ 62 سالہ ترنگن کورونا سے فوت ہوگیا ۔ محکمہ صحت عملہ متاثرین کو مواضعات جاکر مختلف مشورے دئے ۔ انہیں حوصلہ دلارہے ہیں اور ضروری ادویات بھی تقسیم کر رہے ہیں۔ عوام اگر مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ وہیں گئے تو وباء پرکچھ ہی دنوں میں قابو پایا جاسکتا ہے ۔ ہر فرد کو احتیاطی عوامل پر رہنا چاہئے ۔
