یلاریڈی : کورونا وباء کی کوویڈ ویکسنیشن میں منڈل رام ریڈی
PHC
سبقت لے گئی ہے ۔ محکمہ صحت دواخانہ حدود میں تقریباً تمام افراد کو ویکسین دیدی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ 15 سال تا 18 سال کی عمر والوں کو بھی مکمل ویکسین دیدیا جانا قابل تعریف ہے ۔ پہلے تو 60 سال والوں کو ٹیکہ دیا گیا پھر 45 سال عمر والوں کو بعد ازاں پھر 15 سال تا 18 سال عمر والوں کو بھی ویکسین لازمی قرار دیا گیا ۔ منڈل رام ریڈی پرائمری ہیلت سنٹر پر ویکسین لینے والے 16811 افراد اہل تھے جو آغاز میں ٹیکہ اندازی کو لیکر خوف میں رہ رہے تھے جس کے بعد عہدیداروں ، طبی ذمہ داروں ، عوامی نمائندوں نے عوام کو ویکسین کی ضرورت سے متعلق شعور دلایا اور اس دوران وباء نے عروج پکڑا جس پر عوام نے ویکسین لینے میں غیرمعمولی دلچسپی کلا مظاہرہ کرنا شروع کیا۔ 16811 افراد میں سے اب تک
PHC
پر 16608 افراد کو ویکسین دیدی گئی ہے ۔ باقی 203 افراد کو مختلف وجوہات کی بناء پر ویکسین نہیں دیا گیا ۔
PHC
حدود میں 13 مواضعات ہیں جس میں رام ریڈی پر 4269 ویکسین کے اہل تھے اور 4189 افراد نے ویکسین لے لیا۔ گولا پلی میں 400 ا فراد اور رنگم پیٹ میں 600 افراد میں سے تمام افراد ٹیکہ لے چکے ہیں ۔ دواخانہ کے ڈاکٹر شاہد علی نے کہاکہ پہلے پہلے ٹیکہ اندازی میں مشکلات کا سامنا آیا تھا لیکن شعور بیداری کرتے ہوئے صد فیصد ویکسینیشن کا نشانہ مکمل ہوسکا ۔ اس طرح ضلع بھر میں رام ریڈی منڈل ٹیکہ اندازی میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے ۔