یلاریڈی کے مواضعات میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں

   

ایم پی ڈی او کا سیاسی قائدین کے ساتھ اجلاس، انتخابی امور پر تبادلہ خیال
یلاریڈی۔ یلاریڈی منڈل کے مختلف مواضعات میں منعقد ہونے والے وارڈ ممبرس کے انتخاب سے متعلق سیاسی قائدین کے ساتھ ایم پی ڈی راج ویر نے اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ منڈل میں پانچ گرام پنچایت حدود میں پانچ وارڈ ارکان فوت ہونے سے ضمنی انتخابات کا انعقاد کرنے الیکشن کمیشن نے احکام جاری کئے ہیں۔ جہاں جہاں وارڈ ممبر کیلئے ضمنی انتخابات ہونے کو ہیں وہاں پر فہرست رائے دہندگان لگادی گئی ہے۔ اگر اس فہرست میں کچھ خامی ہوتو بتانے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر مقامی سیاسی قائدین موجود تھے۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں دھرما ریڈی ایم پی ٹی سی سیٹ اور خالی مختلف وارڈ ممبرس کیلئے بہت جلد ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق ایم پی ڈی او ررگھو نے سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ دھرما ریڈی ایم پی ٹی سی کے علاوہ وارڈ ممبر نمبر چار بیجو گم تانڈا حدود میں ایک نمبر وارڈ، ماٹور میں آٹھ نمبر وارڈ کیلئے بہت جلد ضمنی انتخابات کیلئے اعلامیہ جاری ہونے کو ہے جس کے لئے فہرست رائے دہندگان تیار کرلی گئی ہے۔ اس موقع پر ٹی آر ایس سدیا، بی جے پی ہنڈمانلو، کانگریس قائد کشٹافر، سی پی ایم قائد وینکٹیش موجود تھے۔